کراچی(صباح نیوز)

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو کاروباری اتار چڑھائو کے بعد مندی کا رجحان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس 33ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد 32800پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے24ارب روپے ڈوب گئے جبکہ 63فیصد حصص کی قیمتیں گر گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 33068پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا بعد ازاں منافع کی خاطر فروخت کے دبائو کے سبب مارکیٹ تنزلی کا شکار ہو گئی اور کے ایس ای100انڈیکس 44.45پوائنٹس گھٹ گیا جس سے انڈیکس32850.83پوائنٹس سے کم ہو کر 32806.38پوائنٹس ہو گیا اسی طرح2.17پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس14422.30پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس  23211.98پوائنٹس سے کم ہو کر 23119.30پوائنٹس ہو گیا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں24ارب72کروڑ72 لاکھ17ہزار84روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 61کھرب92ارب 52کروڑ39لاکھ 76ہزار685روپے سے گھٹ کر61کھرب67ارب 79کروڑ67لاکھ 59ہزار601روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو4ارب روپے مالیت کے 12کروڑ5لاکھ 78ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو 9ارب روپے مالیت کے 20کروڑ43لاکھ 62ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو مجموعی طور پر332کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے101کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ209میں کمی اور 22کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے حیسکول پیٹرول 1کروڑ53لاکھ ،میپل لیف 1کروڑ41لاکھ ،کوٹ ادو پار 1کروڑ19لاکھ ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ 80لاکھ19ہزار اور پاک پیٹرولیم 45لاکھ 80ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔کاروباری حصص کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت441.75روپے کے اضافے سے7999.00روپے ہو گئی اسی طرح 45.24روپے کے اضافے سے سیفائر فائبرکے حصص کی قیمت 653.75روپے ہو گئی جبکہ فلپ مورس پاک کے حصص کی قیمت 156.52روپے کی کمی سے1930.47روپے اور پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت58.333روپے کی کمی سے1629.67روپے پر آ گئی ۔