بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ ، خاتون زخمی

راولپنڈی (صباح نیوز)

بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون زخمی ہوگئیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے ملحقہ حاجی پیر اورسنکھ سیکٹرز کی شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی، بھارتی فوج نے راکٹس، آرٹلری اور ہیوی مارٹرز کا اندھا دھند استعمال کیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے گذشتہ رات گئے شہری آبادی کوجان بوجھ کرنشانہ بنایا گیا، بھارتی اشتعال انگیزی سے خواجہ بانڈی گائوں کی خاتون شدید زخمی ہوگئیں ہیں جنہیں قریبی طبی مرکز منتقل کردیا گیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں بھارتی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔

Editor

Next Post

نیب نے 179میگا کرپشن کیسز کی تازہ رپورٹ جاری کردی

ہفتہ مئی 2 , 2020
اسلام آباد(صباح نیوز) نیب نے 179میگا کرپشن کیسز کی تازہ رپورٹ جاری کردی جس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف، شہباز شریف، ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت اور سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کیخلاف کرپشن کیسز کی تحقیقات جاری ہیں۔نیب رپورٹ کے مطابق نواز شریف، شہباز شریف کے خلاف […]