لاہور (صباح نیوز)
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت وزیر اعلی آفس میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا ـ کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان ، جنرل آفیسر کمانڈنگ 10 ڈویژن میجر جنرل محمد انیق الرحمن ملک ،ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل محمد عامر مجید،چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک، انسپکٹر جنرل پولیس شعیب دستگیر ،کمشنر لاہور ڈویژن، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن،سیکرٹری خوراک، سیکرٹری زراعت، سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ،سی سی پی او لاہور، سیکرٹری اطلاعات، طبی ماہرین اور اعلی عسکری و سول حکام نے اجلاس میں شرکت کیـ اجلاس میں کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کے لئے اقدامات خصوصا لاہور شہر میں کیسز میں اضافے کی وجوہات کا تفصیلی جائزہ لیا گیاـلاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کے حوالے سے مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا گیاـاجلاس میں گندم خریداری مہم پر پیشرفت اور کاشتکاروں کو فراہم کردہ سہولتو ں پر بھی غور کیا گیاـاجلاس کے شرکاء نے لاہور شہر میں کورونا کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کیااور فیصلہ کیا گیا کہ لاہور شہر میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے موثر مینجمنٹ کی علیحدہ پالیسی مرتب کی جائے گی ـ اس ضمن میںایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ـکمیٹی لاہور شہر کے حوالے سے علیحدہ پالیسی کیلئے سفارشات تیار کرے گیـاجلاس میں صوبے کی سیاسی و عسکری قیادت نے کوروناکا پھیلاؤ روکنے کے لئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا ـاجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ لا ک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے کاروبار کے لئے جاری ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اورایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعلقہ انڈسٹری یا بزنس کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہو گیـ اجلاس میں ڈاکٹروں ، نرسوںاور پیرا میڈیکل سٹاف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیاـ کورکمانڈ لاہورلیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان نے پنجاب حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم آزمائش کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ـانہوں نے کہا کہ لاہور شہر کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر علیحدہ لائن آف ایکشن پر عملدرآمد کرنا ضروری ہے ـ وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کا فیصلہ سب کی مشاورت سے کیا گیا ہے ـ چھوٹی مارکیٹوں اور دکانوں کی زوننگ کر کے کھولنے کی اجازت دی جائے گیـ اوپن ہونے والے کاروبار کو ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہو گا ـ پنجاب میں روزانہ 6 ہزار ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کر لی ہے ـ پنجاب میں اب تک ایک لاکھ 17 ہزار سے زائد ٹیسٹ کر چکے ہیں ـ لاہور سمیت دیگر شہروں میں سمارٹ سیمپلنگ کا آغاز ہو چکا ہے ـسمارٹ سیمپلنگ کے تحت 4100 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں 214 مثبت آئے ہیں ـوزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہکورونا وباء کو شکست دینے کے لئے عوام کا تعاون ناگزیر ہے ـ عوام کو موجودہ حالات میں ذمہ داری کا ثبوت دینا ہو گاـجتنی احتیاط کریں گے اتنا ہی شہری محفوظ رہیں گےـ عوام سے اپیل ہے کہ وہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے دوران بھی بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیںـوزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ مشکل وقت میں قوم کا بھرپور ساتھ دیا ہے ـسیاسی وعسکری قیادت عوام کے تعاون سے کورونا چیلنج سے بطریق احسن نمٹ رہی ہےـ انہوںنے کہا کہ پنجاب میں اب تک 27 لاکھ ٹن گندم خریدی جا چکی ہے ـ محکمہ خوراک کے پاس مجموعی طور پر 29 لاکھ ٹن گندم کے ذخائر موجود ہیں ـ 86 فیصد باردانہ کاشتکاروں کو جاری کیا جا چکا ہے ـوزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ گندم ذخیرہ کرنے پر بلا امتیاز کارروائی جاری ہے اور گندم کو بھی اینٹی ہورڈنگ آرڈیننس میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے ـ اجلاس میں گندم خریداری مہم پر ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیاـوزیر اعلی عثمان بزدار نے کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے بھرپور تعاون پرعسکری قیادت کا شکریہ ادا کیاـ گندم خریدار ی کا45لاکھ میٹرک ٹن کا ہدف پورا کریںگے : وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کہا ہے کہ پنجاب میں گندم خریدار ی کا45لاکھ میٹرک ٹن کا ہدف پورا کریںگے ـ کاشتکاروں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ دے رہے ہیںـگندم خریداری مراکز پر سماجی فاصلے برقرار رکھنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے ہیں اورکاشتکاروں کے لئے مراکز پر ضروری سہولتیں فراہم کی گئی ہیںاور میں خود گندم خریداری مہم کی نگرانی کررہاہوں اورکاشتکاروں کے مفادات کا مکمل تحفظ کریں گےـ گجرات کے تھانہ ڈنگہ کی حدود میں ایس ڈی او واپڈا پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس، ملزمان گرفتار : وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے گجرات کے تھانہ ڈنگہ کی حدود میں ایس ڈی او واپڈا پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او گجرات سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور گرفتار ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا ہے ـ وزیر اعلی عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ تشدد کا نشانہ بننے والے ایس ڈی او کو انصاف فراہم کیا جائے ـدریں اثناء پولیس نے واقعہ کا مقدمہ تھانہ ڈنگہ میں درج کر لیا ہے اور تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ـوزیراعلیٰ عثمان بزدارنے سینیٹر فیصل جاوید کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ـ وزیر اعلی عثمان بزدار نے اپنے تعزیتی پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی اللہ تعالی مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔