وزیراعظم سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر غور

ملاقات میں عسکری قیادت نے وزیراعظم کو سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی

وزیراعظم کا افواج پاکستان کے پیشہ وارانہ امور پراطمینان کا اظہار

اسلام آباد(ویب  نیوز)

وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی نے ملاقات کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلیجنس (ڈی جی آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے شہباز شریف سے منگل کو وزیراعظم ہاوس میں ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں عسکری قیادت نے وزیراعظم کو سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جب کہ موجودہ صورتحال پر غور بھی کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے شہباز شریف کو سرحدی صورتحال سمیت دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر آگاہ کیا۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نے ملاقات میں افواج پاکستان کی پیشہ وارانہ امور پر اطمینان کا اظہار کیا۔