اسلام آباد(صباح نیوز)

ملک بھرمیں پیر کے روزکوروناسے مزید 28افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 923ہو گئی، جبکہ مزید 1993کیسزرپورٹ ہوئے،نئے کیسزسامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 43158تک پہنچ گئی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 334افراد انتقال کرچکے ہیں جبکہ سندھ میں 280اور پنجاب میں 260افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 37، اسلام آباد 7، گلگت بلتستان میں 4اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق کل  387،335ٹیسٹ کئے گئے ہیں جبکہ  11922مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے ہیں۔خیبر پختونخوا  میں کورونا وائرس سے مزید 16افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 334ہوگئی ہے۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا کے مزید 169کیس سامنے آئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد 6230ہوچکی ہے۔ کے پی میں 1944افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔پنجاب سے اب تک کورونا کے مزید 762کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 8 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جن کی تصدیق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق صوبے میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 15346ہوگئی ہے جبکہ 260افراد اب تک جاں بحق ہوچکے ہیں۔صوبے میں اب تک 4918افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 864 کیسز سامنے آئے ہیں اور 3 ہلاکتیں بھی ہوئیں جس کی تصدیق وزیراعلی سندھ نے کی۔مراد علی شاہ نے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں 4679 کورونا کیٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 864نئے کیسز آئے اور 3ہلاکتیں بھی ہوئیں۔صوبے میں نئے کیسز کے بعد کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 17241اور ہلاکتیں 280ہوگئی ہیں۔پیر کو وزیراعلی نے مزید بتایا کہ آج 280مزید مریض صحتیاب ہوئے جس کے بعد صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4489ہوگئی ہے۔بلوچستان میں  اب تک کورونا کے مزید 148کیسز سامنے آئے ہیں  اور ایک ہلاکت ہوئی ہے جس کی تصدیق صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے کی گئی۔ترجمان محکمہ صحت ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق صوبے میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 2692ہوگئی ہے جبکہ 37افراد اب تک جاں بحق ہوچکے ہیں۔بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ 454 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے کورونا وائرس کے مزید 50کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 997ہو گئی ہے جب کہ دارالحکومت میں وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 7ہے۔اس کے علاوہ اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 113افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔خیال رہے کہ اتوار کو گلگت بلتستان میں مزید 13 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی  تھی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 540ہو گئی ہے۔گلگت بلتستان میں وائرس سے اب تک 4 ہلاکتیں ہوئی ہیں جب کہ کورونا سے متاثرہ 368 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔آزاد کشمیر سے اتوار کو کورونا کے مزید 4 کیسز سامنے آئے تھے  جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے۔پورٹل کے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 112 ہوگئی ہے جبکہ علاقے میں اب تک وائرس سے ایک ہلاکت ہوئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 77 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔