ہائر ایجوکیشن کمیشن کا  طلبہ کو بغیر امتحانات کے پروموٹ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (صباح نیوز)

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے  طلبہ کو بغیر امتحانات کے پروموٹ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایچ ای سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طلبہ کو بغیر امتحانات کے پروموشن دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اس حوالے سے پالیسی بنائی جارہی ہے کہ امتحانات کیسے منعقد کرنے ہیں۔کمیشن کی جانب سے اس حوالے سے بھی وضاحت جاری کی گئی ہے کہ آن لائن کلاسز کو ختم کرنے سے متعلق کوئی احکامات جاری نہیں کیے گئے، آن لائن کلاسز جاری رہیں گی جن جامعات میں آن لائن کلاسز کے حوالے سے شکایات ہیں ان کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

Editor

Next Post

آمدن سے زائد اثاثے کیس، شہباز شریف کا 9 جون کو نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ

اتوار جون 7 , 2020
لاہور(صباح نیوز) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف نے 9 جون کو نیب کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے 9 جون کو نیب میں […]