لاہور(صباح نیوز)
آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف نے 9 جون کو نیب کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے 9 جون کو نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے، شہباز شریف نے امجد پرویز ایڈووکیٹ اور اعظم نذیر تارڑ سے مشاورت کی ہے۔ مسلم لیگ ن نے شہباز شریف کی نیب میں پیشی کے موقع پر کارکنوں کو کال دینے کا فیصلہ کیا ہے۔، 10 سالوں میں شہباز شریف نے کتنا کمایا اور کتنا ٹیکس ادا کیا یہ تفصیلات بھی سامنے آ گئیں۔ سابق وزیر اعلیٰ نے دس سال کے دوران 8 کروڑ 1 لاکھ 1 ہزار 705 روپے کمائے، دستاویزات کے مطابق شہباز شریف نے 10 سال کے دوران 1 کروڑ 10 لاکھ 21 ہزار 89 روپے ٹیکس دیا،شہباز شریف کی سب سے کم آمدنی 2019 میں 25 لاکھ ہوئی جس پر 3 لاکھ 33 ہزار 250 روپے ٹیکس جمع کروایا، 2009 میں شہباز شریف کی آمدنی 30 لاکھ جبکہ ٹیکس نے 3 لاکھ 93 ہزار جمع کروایا۔شہباز شریف کے مطابق انہوں نے سب سے زیادہ کمائی 2011 میں 1 کروڑ 65 لاکھ 46 ہزار 705 روپے کی اور 27 لاکھ 82 ہزار 500 جمع کروایا، دستاویزات کے مطابق گذشتہ 6 سال سے شہباز شریف کی آمدنی کم ہوئی گذشتہ 3 سال میں شہباز شریف نے 88 لاکھ کمائے جبکہ 12 لاکھ 9 ہزار 250 روپے ٹیکس جمع کروایا۔