اتنے وسائل نہیں کہ تمام نالوں کی صفائی کریں، وسیم اختر

میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ ہمارے مسائل بہت ہیں مگر وسائل اتنے نہیں کہ تمام نالوں کی صفائی کریں۔

وسیم اختر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کراچی کی صفائی اور وسائل کی کمی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے مسائل اتنے ہیں، وسائل نہیں ہیں کہ تمام نالوں کی صفائی کریں۔

وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی کے تمام بڑے نالوں کی صفائی کروائی تھی، نالوں کے صفائی سے متعلق حکومت کو خطوط لکھے لیکن جواب نہیں آیا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ صرف نالوں کی صفائی کرنا مسئلے کا حل نہیں، کچرے کو نالے میں آنے سے روکا جائے۔

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے نالوں کی صفائی کروائی، ٹنوں کے حساب سے نالوں میں کچرا آتا ہے، ایک ماہ بعد پھر وہی صورتحال ہوگئی۔

Editor

Next Post

کوروناوائرس کے مزید 105مریض انتقال کر گئے،تعداد3695ہو گئی

منگل جون 23 , 2020
ملک بھر میں کوروناوائرس کے مزید 105مریض انتقال کر گئے،تعداد3695ہو گئی مزید 3ہزار946کیسز رپورٹ ہوئے ، مریضوں کی تعداد 1لاکھ 85ہزار34  ہو گئی 24گھنٹوں کے دوران 24ہزار 599ٹیسٹ کیے گئے،ملک بھر میں3236 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے صوبہ سندھ  پہلے نمبر پر جبکہ انتقال […]