بھارتی فوج کی دوسرے روز بھی سول آبادی پر بلا اشتعال گولہ باری و فائرنگ .پندرہ سالہ بچہ شہید..

بھارتی فوج کی دوسرے روز بھی لائن آف کنٹرول کے لیپہ سیکٹر کی سول آبادی پر بلا اشتعال گولہ باری و فائرنگ

پندرہ سالہ بچہ شہید، مقامی لوگ کئی گھنٹوں تک زیر زمین مورچوں میں پناہ لینے پر مجبور ر

پاک فوج کی بھر پور جوابی کارروائی کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں

چناری(صباح نیوز )بھارتی فوج کی دوسرے روز بھی لائن آف کنٹرول کے لیپہ سیکٹر کی سول آبادی پر بلا اشتعال گولہ باری و فائرنگ پندرہ سالہ بچہ شہید، مقامی لوگ کئی گھنٹوں تک زیر زمین مورچوں میں پناہ لینے پر مجبور رہے پاک فوج کی بھر پور جوابی کارروائی کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں جس کے بعد مقامی لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔تفصیلات کے مطابق منگل کی علی الصبح بھارتی فوج نے وادی لیپہ کی ڈھوک ڈنہ پر بلا اشتعال گولہ باری شروع کر دی بھارتی گولہ باری کے باعث پندرہ سالہ محمد توحید ولد محمد اسمائیل ساکنہ تلہ واڑی شہید ہو گئے بھارتی گولہ باری کے باعث چننیاں بازار مکمل طور پر بند ہو گیا سرحدی دیہاتوں کے عوام کئی گھنٹے تک زیر زمین مورچوں میں پناہ لینے پر مجبور رہے پاک فوج کی بھر پور جوابی کارروائی کے بعد بھارتی گنوں کو سانپ سو نگھ گیا جس کے بعد مقامی آبادی نے سکھ کا سانس لیا گذشتہ شام بھی بھارتی فوج نے وادی لیپہ کے سرحدی دیہات چننیاں میں ایک مسافر جیپ پر فائرنگ کر کے جیپ ڈرائیور محمد صغیر ولد منگتا ساکنہ لبگراں کو زخمی کر دیا تھا جنہیں ایم ڈی ایس لیپہ میں داخل کروا دیا گیا ہے بھارتی فوج کی جانب سے منگل کے روز نشانہ بنائے گئے علاقے ڈھوک ڈنہ میں فون کی سہولت نہ ہونے کے باعث مزید تفصیلات تاحال موصول نہیں ہو پائیں۔۔۔۔۔۔

Editor

Next Post

کوئی شک نہیں، سٹاک مارکیٹ حملے میں بھارت ملوث ہے: وزیراعظم عمران خان

منگل جون 30 , 2020
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اس میں‌کوئی شک نہیں، سٹاک مارکیٹ حملے میں بھارت ملوث ہے۔ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کا منصوبہ پڑوسی ملک میں بنا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ امن دشمنوں کے مقابلے کیلئے ہماری پوری تیاری […]