آخری چوائس ہیں نہ مائنس ون، مائنس ون کی صورت میں مائنس تھری ہوگا: شیخ رشید

اسلام آباد:  شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہم آخری انتخاب اور نہ ہی مائنس ون ہیں، مائنس کی بات آئی تو مائنس تھری ہوگا، دونوں سیاسی جماعتیں سنگین کیسز میں پکڑی گئی ہیں حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، طے ہو چکا اپوزیشن نالائق ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا چودھری برادران کہیں نہیں جا رہے، انہوں نے ووٹ دیا ہے۔ انہوں نے کہا شیخوپورہ حادثہ کوسٹر ڈرائیور کی غفلت سے پیش آیا، پھاٹک بند تھا، ڈرائیور نے سائیڈ سے بس گزارنے کی کوشش کی، رواں سال ریلوے کی ترقی کا سال ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا لوگ کہتے ہیں ریلوے 10 سال پیچھے چلی گئی، ایم ایل ون انقلابی منصوبہ ہے، ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا، چین نے ریلوے کی ترقی میں ہمارے ساتھ بہت تعاون کیا، ریلوے کرایوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی، ریلوے کے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا، ریلوے کیسز نیب کے حوالے کرنے جا رہے ہیں۔

Editor

Next Post

ملک بھرمیں کورونا سے مزید 93افراد جاں بحق ،اموات 4ہزار712ہو گئیں

اتوار جولائی 5 , 2020
ملک بھرمیں کورونا سے مزید 93افراد جاں بحق ،اموات 4ہزار712ہو گئیں 3 ہزار 191نئے کیسز رپورٹ ہونے سے مجموعی تعداد 2لاکھ 28ہزار 274 ہو گئی  ایک لاکھ 29ہزار 830افراد صحت یاب ،2419مریضوں کی حالت تشویشناک پنجاب 80297،سندھ90721،خیبرپختونخوا 27506،بلوچستان 10717،اسلام آباد میں 13292کیسز ہو گئے اسلام آباد(صباح نیوز) ملک بھر میں کورونا […]