کورونا وائرس ،ملک بھر میں  مزید 49 زندگیاں نگل گیا،اموات 5475ہو گئیں

اسلام آباد (صباح نیوز)

پاکستان میں مزید 2085کیسز رپورٹ ہونے سے  کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 59 ہزار 999 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 49 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 5 ہزار 475 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 85 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 59 ہزار 999 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 49 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 5 ہزار 475 ہوگئی، پنجاب میں 89 ہزار 23، سندھ میں ایک لاکھ 10 ہزار 68، خیبر پختونخوا میں 31 ہزار 486، بلوچستان میں 11 ہزار 385، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 775، اسلام آباد میں 14 ہزار 454 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک ہزار 808 کیسز رپورٹ ہوئے۔ 183737مریض صحت یاب ہو گئے  جبکہ 1895مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 23907ٹیسٹ کئے گئے ۔

Editor

Next Post

جنوبی ضلع کولگام اور شمالی ضلع کپواڑہ  میں 4 کشمیری نوجوان شہید

جمعہ جولائی 17 , 2020
سری نگر(کے پی آئی) بھارتی فوج نے جنوبی ضلع کولگام اور شمالی ضلع کپواڑہ  میں 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے ۔بھارتی فوج نے  جمعہ کوجنوبی ضلع کولگام کے دمحال ہانجی پورہ علاقے میں ژمر گاں گاوں کا محاصرہ کر لیا تھا۔ دوران محاصرہ تلاشی آپریشن  کے دوران3 […]