کراچی،(سٹاف رپورٹ) پاکستان کی معروف فائبر ٹو دی ہوم (FTTH) براڈ بینڈ سروس فراہم کرنے والی کمپنی StormFiber نے وباء کے دوران کراچی یونائیٹڈ فٹ بال کلب کے ساتھ مل کر اپنے موجودہ کنیکشنز اور نئے کنیکشن لگانے کے حوالے سے اپنی صلاحیت میں اضافہ کے لئے کراچی یونائیٹڈ فٹ بال کلب کے کوچز اور پلیئرز کو اسٹورم فائبر کی مدد کے لئے شامل کیا ہے۔
اگرچہ پاکستان میں کھیلوں کے منظر نامہ پر کرکٹ کا غلبہ ہے لیکن فٹ بال ملک میں ایک مشہور کھیل کے طور پر ابھر رہا ہے۔ پاکستان کے فٹ بال کلبوں میں سے ایک کراچی یونائیٹڈ ہے جو 1996ء میں اپنے قیام کے بعد سے لاتعداد کامیابیاں حاصل کر چکا ہے۔ کراچی یونائیٹڈ فٹ بال کلب کا پاکستان میں فٹ بال کو فوقیت دینے اور قومی سطح پر کھیل کو فروغ دینے میں اہم کردار ہے۔ اس کا مقصد مشہور کھیل کے ذریعے کمیونٹی کی ترقی بھی ہے۔ کراچی یونائیٹڈ فٹ بال کلب کے کھلاڑی اپنی محنت، لگن، عزم اور قوت کے لحاظ سے مشہور ہیں۔ ان کا تعلق لیاری سے ہے جو چیلنجز سے بھرپور ایک نواحی علاقہ ہے، پھر بھی ان کی کھیلوں سے لگن بے مثال ہے۔ بدقسمتی سے کورونا وائرس وباء نے کلب کی اہم سرگرمیوں کو روک دیا ہے جبکہ اس کے ملازمین کے روزگار کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
حال ہی میں غیر معمولی طور پر اپنی کی کیبلز کی تیزی سے کٹوتی اور نئے کنیکشنز کی طلب کے حوالے سے StormFiber نے متاثرہ کنیکشنز کی مرمت اور نئے کنیکشنز لگانے کے لئے مزید معاون ٹیمیں تعینات کیں۔ اس معاشی بحران کے دوران کلب کی مدد کے لئے StormFiber فٹ بال کلب کے کوچز اور کھلاڑیوں کو اپنے صارفین کو رابطے کی سہولت برقرار رکھنے کے حوالے سے کمپنی کی مدد کے لئے اپنے بیڑے میں شامل کرے گی۔
StormFiber کے منیجنگ ڈائریکٹر فواد لہر نے کہا کہ کراچی یونائیٹڈ فٹ بال کلب پاکستان کے بہترین فٹ بال کلبزمیں سے ایک ہے اور ہمیں اس کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل ہواہے۔ یہ ہم سب کے لئے ایک انتہائی آزمائشی وقت ہے اور COVID-19 پھیلاؤ کی وجہ سے کھیلوں پر اتنا ہی اثر پڑا ہے جتنا دوسرے شعبوں پر۔ نئے کنیکیشنز کی طلب سمیت کیبل کٹنے کی وجہ سے مرمت کے وقت میں اضافہ کی وجہ سے StormFiber کو مزید وسائل کی ضرورت ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ کراچی یونائیٹڈ فٹ بال کلب کے ارکان اس وقت کے دوران ہماری ٹیم کے ساتھ شامل ہوں گے۔ ہم کھیل دوبارہ شروع کرنے کے لئے پرامید اور متحرک ہیں اور COVID کے بعد تعاون کے منتظر ہیں۔
کراچی یونائیٹڈ کے پروگرام منیجر طالب حسین نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملازمت کے اس موقع کی جانب دیکھ رہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ دیگر کمپنیاں بھی اس طرح کے اقدامات اٹھائیں گی تاکہ نوجوانوں کی ترقی اور نمو کو فعال بنایا جا سکے۔ ہم ملازمت کے مواقع فراہم کرنے پر StormFiber کی انتظامیہ کے مشکور ہیں۔
کراچی یونائیٹڈ فٹ بال کلب کے ساتھ یہ شراکت داری پاکستانی معاشرے کو بااختیار بنانے اور نوجوانوں کے لئے تعمیری مواقع تشکیل دینے کے حوالے سے StormFiber کی کوششوں کا حصہ ہے۔