اسلام آباد(سٹاف رپورٹ)

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے ملاقات میں سیاسی و باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین سینیٹ صداق سنجرانی اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے بلوچستان ہائوس میں ملاقات ہوئی جس میں سیاسی و باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ بین الصوبائی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے فروغ کے ذریعہ ملک کی تعمیر وترقی کے اہداف حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ چاروں وزرائے اعلیٰ کے صوبوں کے باہمی دوروں کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ چاروں صوبوں کے درمیان باہمی روابط کے فروغ کے لیئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بڑے بھائی کی حیثیت سے پنجاب قومی امور پر دیگر صوبوں کو ساتھ لیکر چلنے پر یقین رکھتا ہے۔ وزیراعلی پنجاب نے اپنے حالیہ دورہ بلوچستان کے دوران مہمان نوازی پر وزیراعلی بلوچستان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلی بلوچستان اور چیئرمین سینیٹ نے بلوچستان کی ترقی میں دلچسپی لینے اور عملی معاونت پر وزیراعلیٰ پنجاب سے اظہار تشکر بھی کیا۔