کوروناوائرس’ملک بھر میں مزید 20افراد چل بسے ،اموات 5842ہو گئیں

اسلام آباد: (سٹاف رپورٹ)

صورتحال دن بدن بہتر، کورونا سے اموات میں مسلسل کمی ہونے لگی، مہلک وائرس نے 20 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد اموات کی تعداد 5 ہزار 842 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 74 ہزار 289 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 176 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 92 ہزار 73، سندھ میں ایک لاکھ 18 ہزار 311، خیبر پختونخوا میں 33 ہزار 397، بلوچستان میں 11 ہزار 601، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 989، اسلام آباد میں 14 ہزار 884 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 34 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 18 لاکھ 90 ہزار 236 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 56 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 41 ہزار 26 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 229 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 20 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 5 ہزار 842 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 116، سندھ میں 2 ہزار 151، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 178، اسلام آباد میں 164، بلوچستان میں 136، گلگت بلتستان میں 48 اور آزاد کشمیر میں 49 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Editor

Next Post

عید الاضحیٰ کے موقع پر سعودی حکومت کا اہم اعلان

پیر جولائی 27 , 2020
ریاض : (ویب ڈیسک)  سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران مملکت کے تمام صوبوں اور کمشنریوں میں دفاتر کھلے رہیں گے۔ سعودی ذرائع ابلاغٖ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران اوقات کار […]