صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 6 اگست کوطلب کرلیا
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اہم قوانین کی منظوری لی جائے گی،ذرائع
سینیٹ کا خصوصی اجلاس پانچ اگست کو دن ساڑھے دس بجے طلب
ایوان بالا کا خصوصی اجلاس مظفرآباد کے بجائے اسلام آباد میں ہی ہوگا
قومی اسمبلی کا اجلاس سات اگست کو ہوگا
اسلام آباد(ویب ڈیسک )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 6 اگست کو طلب کرلیا۔صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئندہ جمعرات کی شام 5 بجے طلب کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اہم قوانین کی منظوری لی جائے گی۔دوسری جانب صدر مملکت نے سینیٹ کا خصوصی اجلاس پانچ اگست کو دن ساڑھے دس بجے طلب کرلیا ہے،ایوان بالا کا خصوصی اجلاس مظفرآباد کے بجائے اسلام آباد میں ہوگا اسی طرح قومی اسمبلی کا اجلاس سات اگست کو ہوگا