یوم استحصال اور وزیر اعظم پاکستان کے دورہ مظفرآباد کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے مجوزہ دورہ کی تیاریوں کا جائزہ لیکر انہیں حتمی شکل دی گئی

مظفرآباد(  ویب ڈیسک )پانچ اگست یوم استحصال اور وزیر اعظم پاکستان کے دورہ مظفرآباد کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس  پیر کے روز چیف سیکرٹری آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر ڈاکٹر شہزاد خان بنگش کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں انسپکٹر جنرل پولیس صلاح الدین خان ، سیکرٹری سروسز چوہدری لیاقت حسین ، سیکرٹری اطلاعات ، سیاحت و آئی ٹی محترمہ مدحت شہزاد، سیکرٹری ہائوسنگ و فزیکل پلاننگ منصور قادر ڈار، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و د یہی ترقی اعجاز احمد خان،سیکرٹری اسمبلی چوہدری بشارت حسین،سیکرٹری جموں وکشمیر لبریشن سیل عطا ء اللہ عطائ،ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال ،سپیشل سیکرٹری چوہدری مختار حسین، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ مسعود الرحمان ، کمشنرمظفرآباد تہذیب النسائ، ڈی آئی جی یاسین قریشی اور ڈپٹی کمشنربدرمنیر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں 5اگست یوم استحصال کے موقع پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے مجوزہ دورہ کی تیاریوں کا جائزہ لیکر انہیں حتمی شکل دی گئی۔ وزیر اعظم پاکستان5اگست کو آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرنے کے علاوہ ہندوستان کے خلاف احتجاجی ریلی کی قیادت بھی کرینگے ۔ اس ریلی میں صدر آزادجموں وکشمیر سردار مسعودخان ، وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان ، وفاقی وزراء اور آزادکشمیر کے وزراء بھی شریک ہونگے