کراچی ،شدید بارش ، سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل
سیوریج نالے اوور فلو ہونے سے پانی گھروں میں داخل ہوگیا،مختلف مقامات پر پانی جمع
پاک فوج کی ریسکیو ٹیموں نے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن شروع کردیا ،امدادی سرگرمیا ں جاری
کراچی(ویب ڈیسک ) وقفے وقفے سے بادل برسنے سے کراچی کی سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہوگئیں۔ سیوریج نالے اوور فلو ہونے سے پانی گھروں میں داخل ہوگیا،شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں بارش کے بعد مختلف مقامات پر پانی جمع ہے۔ قیوم آباد چورنگی پر بھی تاحال بارش کا پانی موجود ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے اب تک نکاسی نہ کی جاسکی جس سے کورنگی روڈ سے گزرنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔دوسری جانب پاک فوج سول انتظامیہ کی مدد کو پہنچ گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک آرمی نے کراچی میں ریلیف آپریشن کا آغاز کر دیا، پاک فوج کی ریسکیو ٹیموں نے متاثرہ علاقوں میں مصروف عمل ہیں، ڈی واٹرنگ پمپس اور ضروری حفاظتی سامان کے ساتھ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی بھی کی جا رہی ہے، پانی میں پھنسے لوگوں کو ریسکیو کیا جا رہا ہے، سیلاب اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے مزید ریسکیو ٹیمز الرٹ کر دی گئی ہیں۔