کراچی (ویب ڈیسک)
سونے کی کی عالمی ومقامی قیمتوں میں پیر کو اضافے کاتسلسل رک گیا اورنرخوں میں کمی واقع ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 24ڈالر گھٹ کر 2030ڈالر کی سطح پرآگئی جس سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 3000روپے اور 2572روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔
سونے کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کے صرافہ بازار میں فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 29 ہزار روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت کم ہوکر 1 لاکھ 10 ہزار 597 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 1000روپے کم رہی ہے۔
پیر کو سونے کے ساتھ فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 40روپے کی کمی سے 1670روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 34روپے 29پیسے کی کمی سے 1431روپے 75پیسے کی سطح پر آگئی ہے۔