کورونا وائرس کے باعث بند کی جانے والی ٹرینیں تاحال بحال نہ کی جاسکیں

ٹرینوں کی بندش سے سندھ اور پنجاب جانے والے مسافرشدید پریشانی کا شکار

کوئٹہ سے صرف ایک ہی ٹرین جعفر ایکسپریس چلائی جارہی ہے جو مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کیلئے ناکافی ہے

کورونا وائرس کے باعث بند کی جانے والی ٹرینوں کو دوبارہ بحال کیا جائے عوامی حلقے

سبی(ویب ڈیسک )کورونا وائرس کے باعث بند کی جانے والی ٹرینیں تاحال بحال نہ کی جاسکیںٹرینوں کی بندش سے سندھ اور پنجاب جانے والے مسافرشدید پریشانی کا شکار کوئٹہ سے صرف ایک ہی ٹرین جعفر ایکسپریس چلائی جارہی ہے جو مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کیلئے ناکافی ہے کورونا وائرس کے باعث بند کی جانے والی ٹرینوں کو دوبارہ بحال کیا جائے عوامی حلقے تفصیلات کیمطابق گزشتہ کئی ماہ سے کورونا وائرس کے باعث بند کی جانے والی کوئٹہ سے براستہ فیصل آباداکبر ایکسپریس ، اور کوئٹہ سے کراچی جانے والی دوٹرینیں تاحال بحال نہیں کی جاسکی ہے کوئٹہ سے پنجاب جانے کیلئے ایک ہی ٹرین چلائی جارہی ہے جو کہ مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث ناکافی ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اکبر ایکسپریس اور بولان میل گزشتہ کئی ماہ کی بندش سے ریل کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کا شدید پریشانی کاسامنا ہے ریل کا آرام دہ سستا ہونے کی وجہ سے نہ صرف مسافروں کیلئے بہتر سہولت ہے بلکہ محکمہ ریلوے کی آمدن کا بھی بہترین ذریعہ ہے اکبر ایکسپریس اور بولان میل کے ذریعے مسافروں کو سند ھ اور پنجاب جانے میں کافی سہولت میسر تھی اس وقت کوئٹہ سے صرف ایک ٹرین جعفر ایکسپریس دستیاب ہے جو مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کیلئے ناکافی ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ریلوے ٹرین کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے اکبر ریکسپریس اور بولان میل کو بھی جلد بحال کیا جانا چاہیے عوامی حلقوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سے اپیل کی ہے کہ وہ ان متذکرہ بالا ٹرینوں کو جلد بحال کرنے کیساتھ ساتھ اکبر ایکسپریس کو اب براستہ فیصل ، وزیرآباد ، سیالکوٹ تک چلایا جائے ۔

#/S