کراچی: (ویب ڈیسک)
کراچی کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ پھر شروع ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بادلوں کی گرج برس تین روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
کورنگی، لانڈھی، ڈیفنس، ملیر، شاہ فیصل کالونی، لیاری، ناظم آباد سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں بادل برسے، موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جس سے سڑکیں ندی نالے بن گئیں، شہر کے نشیبی علاقوں میں دوبارہ اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
حیدر آباد میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی، زیریں سندھ میں رات سے وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، پنگریو، ملکانی شریف سمیت کئی علاقے مکمل پانی میں گھر گئے متعدد علاقوں میں بجلی کی ترسیل متاثر ہے۔