کراچی: شہر قائد میں بارشوں کے پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
53 سال پہلے جولائی 1967 میں کراچی میں 429 ملی میٹر بارش ہوئی، ٢٠٢٠ اگست  اب تک 442 ملی میٹر بارش ہوچکی ہے

کراچی(ویب ڈیسک )کراچی میں بارشوں کے پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، محکمہ موسمیات کے پاس 1932 سے بارشوں کا ریکارڈ موجود ہے جو ٹوٹ گیا۔کراچی میں بارشوں کے ساتھ ریکارڈز کی بھی بارش ہوگئی، کراچی میں بارشوں کے بہت سے ریکارڈز بن گئے اور بہت سے ٹوٹ گئے۔رپورٹ کے مطابق 53 سال پہلے جولائی 1967 میں کراچی میں 429 ملی میٹر بارش ہوئی، رواں ماہ اب تک 442 ملی میٹر بارش ہوچکی ہے، 1967 کے مون سون میں کراچی میں 713 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، رواں مون سو میں اب تک 566 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوچکی ہے۔رواں ماہ میں سب سیزیادہ بارشوں کاریکارڈ بھی پہلے ہی ٹوٹ چکا ہے، کراچی میں اگست میں بارش کا46 سال کاریکارڈ3دن پہلیٹوٹاتھا،اگست1984 میں فیصل بیس پر298 ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی تھی۔اسی طرح 25 اگست شام 5 بجے تک فیصل بیس پر 345 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی تھی، اگست میں کراچی کے تین مختلف اسٹیشن پر زیادہ بارش کے ریکارڈ ٹوٹے ہیں۔کراچی ایئرپورٹ پر اگست میں بارش کا 42 سال پرانا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا، اگست 1979 میں ایئرپورٹ پر 262 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی، اگست 2007 میں مسرور بیس پر 272 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ رواں مون سون میں یہ ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں۔
#/S