ایل اے سی پر بھارتی سپیشل فورسز کا ایک اہلکار ہلاک ہوا

تبت (ویب ڈیسک)

تبت کی پارلیمانی رکن نمگھیل ڈولکر نے کہا  ہے کہ 31 اگست کو لائن آف ایکچوئل کنٹرول(ایل اے سی)پر ہونے والی جھڑپ میں بھارتی سپیشل فورسز کا ایک اہلکار ہلاک ہوا ہے۔غیر ملکی خبر ا دارے  سے گفتگو کرتے ہوئے نمگھیل ڈولکر نے دعویٰ کیا کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر31اگست کوہلاک ہوئے بھارتی فوجی کا تعلق تبت سے تھا، جبکہ اسپیشل فرنٹیئر فورس کا 1 اہلکار زخمی بھی ہوا ہے۔واضح رہے کہ چین اور بھارت نے ایل اے سی پر 31 اگست کو ہونے والی اشتعال انگیز نقل وحرکت میں کسی جانی نقصان کااعلان نہیں کیا ہے۔

Editor

Next Post

ایف اے ٹی ایف قوانین ہر صورت منظور کروائیں گے، وزیراعظم

جمعرات ستمبر 3 , 2020
عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں، عمران خان وزیراعظم سے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کی ملاقات ملاقات میں اہم آئینی، قانونی اور ملکی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا بابر اعوان کی وزیراعظم کو ایف اے ٹی ایف بارے قانون سازی ،مختلف […]