اروناچل پردیش کو کبھی تسلیم نہیں کیا، تبت کا حصہ ہے، چین

بیجنگ(ویب ڈیسک)

چین کی طرف سے ایک اور دعویٰ سامنے آگیا جس کے باعث بھارت کو بڑا دھچکا لگ گیا، بیجنگ انتظامیہ کی طرف سے لداخ کے بعد ارونا چل پردیش پر بھی اپنا دعویٰ کردیا۔ہفتہ وار بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لیجیان ژاؤ کا کہنا تھا کہ چین نے کبھی ارونا چل پردیش کو تسلیم نہیں کیا۔ اروناچل پردیشن در اصل تبت کا جنوبی حصہ ہے سی پیک اتھارٹی بننے کے بعد اقتصادی راہداری کے منصوبوں میں نئی پیشرفت ہوئی۔ہفتہ وار بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کی طرف سے چند روز قبل پانچ بھارتی شہریوں کی گمشدگی پر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ دریں اثناء ترجمان ژاو لی جیان کا کہنا ہے کہ سی پیک اتھارٹی بننے کے بعد پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں میں نئی پیشرفت ہوئی ہے۔

Editor

Next Post

دنیا میں کورونا کیسز 27510543، اموات897231

منگل ستمبر 8 , 2020
اسلام آباد (ویب ڈیسک) دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 75 لاکھ 10 ہزار 543 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی […]