گجرموٹروے زیادتی کیس میں ایسا سراغ ملا ہے جو سیدھا ملزمان تک پہنچائے گا، آئی جی پنجاب

 گجرموٹروے زیادتی کیس میں ایسا سراغ ملا ہے جو سیدھا ملزمان تک پہنچائے گا، آئی جی پنجاب

20 ٹیمیں کیس پر کام کر رہی ہیں اور انویسٹی گیشن کو ڈی آئی جی خود دیکھ رہے ہیں، جلد ملزمان گرفتار ہوں گے

پورے علاقے کی ووٹر لسٹ اور نادرا کا ریکارڈ لے لیا ہے، ملزمان کی ایج بریکٹ کے لوگوں کو شناخت کیا ہے

اگر موٹروے یا اس کے پاس کوئی واقعہ ہوتا ہے ہم ذمہ دار ہیں، اگر اس کیس میں ابھی غلطی ڈھونڈیں گے تو ملزمان بچ جائیں گے

ظالموں تک پہنچنا ہماری ترجیح ہے، متاثرہ خاتون کے بچے اہلخانہ کے ساتھ ہیں، کوشش ہے متاثرین کو جتنی سپورٹ دے سکیں وہ دیں

 جب ملزمان کو پکڑیں گے تب خاتون اور ان کے بچوں کی ذہنی کیفیت بہتر ہوگی، اس وقت ہمارا ہدف ملزمان کو پکڑنا ہے، انعام غنی کی گفتگو

لاہور(ویب ڈیسک ) انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس انعام غنی نے کہا ہے کہ گجرپورہ موٹروے پر زیادتی کے کیس میں ایسا سراغ ملا ہے جو سیدھا ملزمان تک پہنچائے گا، ظالموں تک پہنچنا ہماری ترجیح ہے، متاثرہ خاتون کے بچے اہلخانہ کے ساتھ ہیں، کوشش ہے متاثرین کو جتنی سپورٹ دے سکیں وہ دیں ۔ ایک نجی ٹی وی گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہا کہ موٹروے پر پیش آنے والے واقعے کے کیس میں اب تک بہت اچھا کام ہوا ہے، ہم اس جگہ تک پہنچ چکے ہیں جہاں سے ملزمان نکلے تھے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ 20 ٹیمیں اس پر کام کر رہی ہیں اور اس انویسٹی گیشن کو ڈی آئی جی خود دیکھ رہے ہیں، جلد از جلد ملزمان گرفتار ہوں گے۔انعام غنی کا کہنا تھا کہ خاتون نے ملزمان کی عمر اور کچھ شناخت بھی ظاہر کی ہے، اس وقت ایک بہت اچھا سراغ ملا ہے جو سیدھا ملزمان تک پہنچائے گا لیکن ابھی اسے میڈیا پر نہیں بتایا جا سکتا۔آئی جی پنجاب نے بتایا کہ پورے علاقے کی ووٹر لسٹ اور نادرا کا ریکارڈ لے لیا ہے، ملزمان کی ایج بریکٹ کے لوگوں کو شناخت کیا ہے اور 70 ایسے لوگ ہیں جن کا پہلے سے کرمنل ریکارڈ ہے، ہم ان سب کو چیک کر رہے ہیں اور جیوفینسنگ بھی کرالی گئی ہے جس کی رپورٹ کا انتظار ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر موٹروے یا اس کے پاس کوئی واقعہ ہوتا ہے ہم ذمہ دار ہیں، ہم خود ملزمان تک پہنچیں گے، اگر اس کیس میں ابھی غلطی ڈھونڈیں گے تو ملزمان بچ جائیں گے اس لیے ظلم کرنے والے ظالموں تک پہنچنا اس وقت ہماری ترجیح ہے۔آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون کے بچے اہلخانہ کے ساتھ ہیں، کوشش ہے متاثرین کو جتنی سپورٹ دے سکیں وہ دیں لیکن سب سے اچھا ہوگا جب ملزمان کو پکڑیں گے تب خاتون اور ان کے بچوں کی ذہنی کیفیت بہتر ہوگی لہذا اس وقت ہمارا ہدف ملزمان کو پکڑنا ہے۔

Editor

Next Post

تانیہ ایدروس پاکستان کے مفاد کے خلاف کام کرتی رہیں،چیف جسٹس قاسم خان

جمعرات ستمبر 10 , 2020
حکومت مشیروں کی تقرریاں کرتے وقت تو ایسی ایسی باتیں کرتی ہے کہ ان سے بہتر کوئی شخص نہیں ، لاہور ہائیکورٹ تانیہ ایدروس کے حوالہ سے بات سامنے آئی تو انہوں نے استعفیٰ دیا اور بیگ اٹھا کر واپس چلی گئیں تانیہ ایدروس پاکستان کے مفاد کے خلاف کام […]