اسٹاک مارکیٹ میں مندی ۔کے ایس ای100انڈیکس42500پوائنٹس سے گھٹ کر 42300پوائنٹس پر آگیا

سرمایہ کاروں کے 19ارب روپے ڈوب گے جبکہ 64فیصد حصص کی قیمتیں بھی گر گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ مسلسل دوسرے روز بھی تنزلی کا شکار رہی

کراچی(ویب ڈیسک )پاکستان اسٹاک مارکیٹ منگل کے روز بھی مندی کی لپیٹ میں رہی اور کے ایس ای100انڈیکس42500پوائنٹس سے گھٹ کر 42300پوائنٹس پر آگیا ،مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 19ارب روپے ڈوب گے جبکہ 64فیصد حصص کی قیمتیں بھی گر گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ مسلسل دوسرے روز بھی تنزلی کا شکار رہی منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس42831پوائنٹس کی بلند سطح پر جا پہنچا تھا تاہم منافع خوری کی خاطر حصص کے فروخت کے سبب انڈیکس ایک موقع پر42262پوائنٹس کی پست سطح پر بھی دیکھا گیا تھا مگر کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 42300پوائنٹس کی کم سطح پر بند ہوا اورکاروباری سرگرمیاں بھی مایوس کن رہیں ۔ منگل کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس میں 184.89پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس  42531.31پوائنٹس سے کم ہو کر 42346.42پوائنٹس ہو گیا جبکہ 92.36پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 17942.33پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30232.67پوائنٹس سے کم ہو کر 30159.46پوائنٹس ہو گیا ۔مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں19ارب28کروڑ 86لاکھ60ہزار801روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم79کھرب66ارب 3کروڑ57لاکھ 30ہزار330روپے سے گھٹ کر 79کھرب46ارب 74کروڑ70لاکھ 69ہزار529روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمنگل کو 18ارب روپے مالیت کے 66کروڑ28لاکھ 4ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو 14ارب روپے مالیت کے 50کروڑ95لاکھ 22ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو مجموعی طور رپر438کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 140کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،281میں کمی اور 17کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے حیسکول پیٹرول 6کروڑ38لاکھ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ5کروڑ40لاکھ ،بائیکو پیٹرولیم 4کروڑ26لاکھ ،بینک آف پنجاب 4کروڑ1لاکھ اور یونٹی فوڈز لمیٹڈ 3کروڑ66لاکھ حصص کے سودوں سے سر فہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے نیلسے پاکستان کے بھائو میں      213.00روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت7000.00روپے ہو گئی اسی طرح 100.00روپے کے اضافے سے یونی لیور فوڈز ایکس ڈی کے حصص کی قیمت13500.00روپے ہو گئی جبکہ جیلٹ پاک کے حصص کی قیمت میں 24.99روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکی حصص کی قیمت315.01روپے ہو گئی اسی طرح20.91روپے کی کمی سے تھل انڈسریز کارپوریشن  کے حصص کی قیمت258.08روپے پر آ گئی ۔

#/S