اہم قانون سازی کیلئے حکومت ایکٹو، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام 4 بجے شیڈول

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام 4 بجے اسلام آباد میں ہوگا۔ انسداد منی لانڈرنگ سمیت کئی اہم بلوں کی منظوری کا امکان ہے۔

ایف اے ٹی ایف سے متعلق بل منظوری کیلئے مشترکہ اجلاس میں پیش کئے جائیں گے۔ اینٹی منی لانڈرنگ دوسرا ترمیمی بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، دارالخلافہ وقف املاک بل 2020 بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سینیٹ نے ایف اے ٹی ایف سے متعلق بلوں کو مسترد کیا تھا۔

Editor

Next Post

کراچی: 15 پر فائرنگ کی جھوٹی اطلاع دینے والا شہری گرفتار

بدھ ستمبر 16 , 2020
کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں 15 مدد گار پر فائرنگ کی جھوٹی اطلاع دینے والے شہری کو پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق 15 مدد گار پر فائرنگ کی جھوٹی اطلاع دینے والے شخص کے خلاف پولیس نے کارروائی کر کے اسے گرفتار […]