کورونا مزید 6 افراد کی جان لے گیا، وائرس سے 3 لاکھ 3 ہزار 634 شہری متاثر

اسلام آباد (وقب ڈیسک)

کورونا کا زور ٹوٹ گیا، کیسز اور اموات میں مسلسل کمی ہونے لگی، مہلک وائرس سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 399 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار 634 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 545 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 98 ہزار 41، سندھ میں ایک لاکھ 32 ہزار 818، خیبر پختونخوا میں 37 ہزار 185، بلوچستان میں 13 ہزار 798، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 336، اسلام آباد میں 16 ہزار 5 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 451 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 30 لاکھ 56 ہزار 795 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 ہزار 808 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 91 ہزار 169 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 593 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 6 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 399 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 223، سندھ میں 2 ہزار 451، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 257، اسلام آباد میں 178، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں 79 اور آزاد کشمیر میں 66 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Editor

Next Post

8 سال بعد سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

جمعرات ستمبر 17 , 2020
کراچی (ویب ڈیسک) 8 سال قبل کراچی کی بلدیہ فیکٹری میں زندہ جل جانے والے بے گناہوں کے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 2 ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ 11 ستمبر 2012 کو کراچی کی بلدیہ فیکٹری کو کیمیکل […]