راولپنڈی (ویب ڈیسک)

دونوں ملاقاتیں محمد زبیر کی درخواست پر ہوئیں، نواز شریف اور مریم نواز سے متعلق باتیں ہوئیں

آرمی چیف نے واضح کیا کہ قانونی مسائل عدالتوں میں حل ہوں گے، میجر جنرل بابر افتخار کی نجی ٹی وی سے گفتگو

 ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے  کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ن لیگ کے رہنما محمد زبیر نے دو بار ملاقاتیں کیں۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف سے محمد زبیر کی دو بار ملاقاتیں ہوئیں، پہلی ملاقات اگست کے آخری ہفتے اور دوسری ملاقات 7 ستمبر کو ہوئی یہ دونوں ملاقاتیں محمد زبیر کی درخواست پر ہوئیں، ملاقات میں نواز شریف اور مریم نواز سے متعلق باتیں ہوئیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف نے واضح کیا کہ قانونی مسائل عدالتوں میں حل ہوں گے اورسیاسی مسائل پارلیمنٹ میں حل ہونے چاہئیں ،ان باتوں سے فوج کو دور رکھا جائے۔ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی بھی موجود تھے،خیال رہے کہ گزشتہ دنوں عسکری قیادت اور پارلیمانی رہنماوں کی ملاقات ہوئی تھی جبکہ بدھ کو  شیخ رشید نے اپنے بیان میں دعوی کیا تھا کہ (ن) لیگ کی عسکری قیادت سے دو ماہ میں دو ملاقاتیں ہوئی ہیں۔