راولپنڈی (ویب ڈیسک)
ملاقاتیوں میں احسن اقبال کو شامل کریں، ایک ملاقات میں شہباز شریف اور میں ایک ہی ٹیبل پر تھے
احسن اقبال اور خواجہ آصف کی عسکری قیادت سے ون آن ون ملاقات بھی ہوئی
مریم نواز جس دن سچ بولیں گی اس دن ان کی سیاست کا آخری دن ہو گا ،وزیر ریلوے کا بیان
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کے رہنمائوں کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایک نہیں دو ملاقاتیں ہوئیں۔ اپنے ایک بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنماں کی کچھ روز قبل بھی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی تھی۔ احسن اقبال اور خواجہ آصف کی عسکری قیادت سے ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سے ن لیگی رہنمائوں کی ملاقاتیں کافی دیر تک جاری رہیں اور آج میں مجبوراًکہہ رہا ہوں کہ ایک نہیں 2ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ ملاقاتیوں میں احسن اقبال کو بھی شامل کریں۔ ایک ملاقات میں شہباز شریف اور میں ایک ہی ٹیبل پر تھے۔مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ مریم نواز جس دن سچ بولیں گی اس دن ان کی سیاست کا آخری دن ہو گا، سیاست شروع ہوچکی ہے (ن)سے(ش)کے الگ ہونے کا آج پہلا دن ہے۔