کراچی (ویب ڈیسک)

ایس ای100انڈیکس47.35پوائنٹس کے اضافے سے41876 پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںدو روزہ مندی کے بعدکاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کوکاروبار حصص میںتیزی آگئی،تیزی کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس47.35پوائنٹس کے اضافے سے41876 پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 10ارب27کروڑ19لاکھ روپے بڑھ گئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی32.06فیصد زائد رہا۔بدھ کوکاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور شروع سے ہی حصص خریداری کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث مارکیٹ میں تیزی رہی ا ور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس42ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو42023پوائنٹس تک بھی پہنچا تاہم بعد میں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے باعث42ہزار کی حد برقرار نہ رہ سکی اور انڈیکس41753پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا لیکن بعد میں پھر معمولی ریکوری آئی اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 47.35پوائنٹس کے اضافے سے41876.26پر بند ہوااور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس بھی 20.36پوائنٹس کے اضافے سے29754.55پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تاہم کے ایس ای30 انڈیکس 22.51پوائنٹس کی کمی سے 17674.11پوائنٹس  اورکے ایم آئی30انڈیکس146.06پوائنٹس گھٹ کر67040.38پوائنٹس کی سطح پرآگیا ۔ گزشتہ روز مجموعی طور پر 420کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 183کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 218میں کمی اور 19کمپنیو ں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مجموعی طور پر58کروڑ27لاکھ94ہزار744شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ منگل کو44کروڑ12لاکھ86ہزار493شیئرز کے سودے ہوئے تھے۔کاروبار میں تیزی کے سبب  مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ10ارب27کروڑ18لاکھ 88ہزار290 روپے اضافے سے 78کھرب41ارب98کروڑ62لاکھ 71ہزار230روپے ہوگیا۔قیمتوں میں اتار چڑھاوکے لحاظ سے کولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت 109.93روپے کے اضافے سے3010روپے اور انڈس ڈائنگ 40.70روپے کے اضافے سے583.58روپے ہوگئی جب کہ رفحان میظ29روپے کی کمی سے 8400روپے اورآئی لینڈ ٹیکسٹائیل 40.78روپے کی کمی سے 1ہزارروپے کے ساتھ نمایاں رہے۔