کراچی (ویب ڈیسک)
محمد زبیر نے کہا ہے کہ نواز شریف لندن میں کسی بھارتی سے نہیں ملے، سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سابق وزیراعظم کا تعلق بھارت سے جوڑا گیا، حکومتی لوگ سیاست چھوڑ کر ذاتیات پر آگئے، پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے بھرپور جدوجہد ہوگی۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا نواز شریف کی ترجمانی کرنا آسان کام نہیں، مریم نواز تمام سیاستدانوں میں سب سے مقبول لیڈر ہیں، مجھے نواز شریف، مریم نواز کا ترجمان مقرر کرنا باعث اعزازہے، جب تک حکومت نہیں گر جاتی ترجمانی کے فرائض سرانجام دوں گا۔
محمد زبیر کا کہنا تھا نواز شریف کی تقریر ختم ہونے سے پہلے ہی ہلچل مچ گئی تھی، لیگی قائد کی تقریر کے بعد عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، نواز شریف کے خطاب کے بعد وزرا کی ٹانگیں کانپنے لگیں، نواز شریف کے ویڈیو لنک خطاب میں موجود تمام ارکان کیخلاف مقدمہ درج ہوا، طلال چودھری ہسپتال میں تھے ان کیخلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا، جمہوری ملک میں تنقید کا حق ہے۔
لیگی رہنما محمد زبیر نے کہا حکومت کی طرف سے ہر روز پریس کانفرنسز ہوتی ہیں، ہمیں بے روزگاری، مہنگائی اور عوام کا احساس ہے۔ انہوں نے کہا شیخ رشید نیب، کورٹ کچہری اور ذاتیات پر اتر آتے ہیں، سیاست کرنی ہے تو سیاسی میدان میں کریں، نواز شریف کا بھارت سے تعلق جوڑا گیا، 22 کروڑ عوام نواز شریف کے ساتھ ہیں، 3 انڈینز کی ہمیں کوئی ضرورت نہیں، کہا گیا نواز شریف سے لندن میں 3 بھارتی ملے۔