اسلام آباد (ویب ڈیسک)

ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے مریضوں کی تعداد 8 ہزار 651 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے531 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3  لاکھ 19 ہزار 848 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 651 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 4 ہزار 609 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 8 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 588 ہوگئی۔

سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 40 ہزار 534 ، پنجاب میں ایک لاکھ 892، خیبرپختونخوا 38 ہزار 367 ، اسلام آباد میں 17 ہزار 428، بلوچستان میں 15 ہزار 541 ، آزاد کشمیر 3 ہزار 131 اورگلگت بلتستان میں 3 ہزار 955 تعداد ہوگئی۔