وزارت داخلہ کی 5 ہزار 807 افراد کو بلیک لسٹ سے نکالنے کی سفارش

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

وزارت داخلہ نے بلیک لسٹ میں سے 5 ہزار 807 افراد کو نکالنے کی سفارش کی ہے۔

وزارت داخلہ کا بلیک لسٹ پاسپورٹس کے حوالے سے اہم اقدام سامنے آیا ہے،  جائزہ کمیٹی نے بلیک لسٹ کیٹیگری بی میں سے 5 ہزار 8 سو 7 افراد نکالنے کی سفارش کردی ہے،  بلیک لسٹ میں مجموعی طور پر 42 ہزار 7 سو 25 افراد موجود ہیں، اور بلیک لسٹ سے افراد کو نکالنے کا فیصلہ تمام متعلقہ محکموں کی مشاورت سے کیا گیا۔

وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی زیر صدارت وزارت داخلہ کی جائزہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیرداخلہ نے ہدایت کی کہ پاسپورٹ اورامیگریشن ڈائریکٹوریٹ شہریوں کی سہولت کے ہر ممکن اقدامات کرے، جائزہ کمیٹی کے اجلاس میں میرٹ پر بلیک لسٹ قرار دئیے گئے افراد کا نام نکالنے پر غور کیا جائے گا۔

جائزہ کی ہدایت پر کمیٹی کا اجلاس سال میں 2 بار باقائدگی سے منعقد ہوگا، جائزہ کمیٹی میں بلیک لسٹ قرار دئیے گئے افراد کا نام نکالنے کے لیے متعلقہ اداروں سے مشاورت کی جائے گی۔

Editor

Next Post

وزیراعظم عمران خان کا ٹائیگر فورس کنونشن سے خطاب

ہفتہ اکتوبر 17 , 2020
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے گوجرانوالہ کے جلسے کو سیاسی سرکس قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس میں کل دو بچوں نے تقاریر اور 12 کھلاڑی کے متعلق کیا بات کروں۔ کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ٹائیگر فورس کے کنونشن سے خطاب میں عمران خان نے نے کارکنوں […]