اسلام آباد  (ویب ڈیسک)

ہائی بلڈپریشر، کینسر، امراض قلب کی ادویات اور کتے کے کاٹنے کی ویکسین کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

 اضافہ شدہ قیمت30جون 2021تک برقراررہے گی، ان ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی تھی

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کی جانب سے 94جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ ہائی بلڈپریشر، کینسر، امراض قلب کی ادویات اور کتے کے کاٹے کی ویکسین کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اضافہ شدہ قیمت30جون 2021تک برقراررہے گی۔ ان ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی تھی جبکہ اس فیصلہ پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈریپ نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ۔ وفاقی کابینہ نے گذشتہ ماہ 22ستمبر کو94ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری دی تھی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اضافہ شدہ ایم آر پی کے حصول کے لئے دو شرائط ہوں گی۔ ان ادویات کی اضافہ شدہ قیمت 30جون 2021تک منجمدرہے گی۔ ڈرگ لیبرنگ اینڈ پیکنگ رولز1986کے تحت پیکٹ کے لیبل پر ایم آرپی پرنٹ کرے گی۔