اسلام آباد (ویب ڈیسک)
مزید 825نئے کیسز رپورٹ ہو نے سے متاثرین کی تعداد تین لاکھ 30ہزار200ہو گئی، 3 لاکھ 11ہزار814 شفایاب
گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پاکستان میں عالمی وباء کوروناوائرس کے باعث مزید 14مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد 6759ہو گئی ۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے مزید 825نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں رپورٹ ہونے والے کوروناوائرس کے کل کیسز کی تعداد تین لاکھ 30ہزار200ہو گئی جن میں سے اب تک تین لاکھ 11ہزار814مکمل طور پر شفایاب ہو چکے ہیں۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے اور یہ تعداد11627تک پہنچ گئی ۔ اس وقت ملک بھر میں کورواناوائرس کے 611مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اور سی) کی جانب سے بدھ کے روز کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح دو فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی شرح 94.4فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے مزید 374مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ صوبہ سندھ کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، انتقال کرنے والے مریضوں، صحتیاب ہونے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ جبکہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد کے اعتبار سے ملک بھر میں تیسرے نمبر پر ہے اور یہ تعداد 1,539تک پہنچ گئی ۔ اس وقت صوبہ سندھ میں کو روناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 4,804تک پہنچ گئی ہے جبکہ صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد3,588تک پہنچ گئی ، خیبر پختونخوا میں کورواناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد538،بلوچستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد232،آزاد کشمیر میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 757جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے کیسز کی تعداد سب سے کم 169رہ گئی ۔ کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 342 اور سندھ میں 2 ہزار 604 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 271، اسلام آباد میں 214، بلوچستان میں 149، گلگت بلتستان میں 92 اور آزاد کشمیر میں 87 ہو گئی ہے۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 19 ہزار300ہوگئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ 3 ہزار 314، سندھ میں ایک لاکھ 44ہزار449، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار189، بلوچستان میں 15 ہزار 859، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 200 اور آزاد کشمیر میں 3 ہزار 889 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ملک بھر میں اب تک 43 لاکھ 47 ہزار 155 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 477 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 11 ہزار 814 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 611 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے سہولیات ہیں اور ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔