کورونا وائرس ، ملک بھر میں مزید61افراد جاں بحق
اموات 26175تک پہنچ گئیں،3747نئے کیسز رپورٹ
کورونا کیسز کے مثبت آنے کی شرح6.47فیصد تک پہنچ گئی

اسلام آباد (ویب  نیوز)مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید61مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد26175تک پہنچ گئی جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے3747نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد92249تک پہنچ گئی ۔ ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح6.47فیصد تک پہنچ گئی ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے  اتوار کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 11لاکھ79ہزار305تک پہنچ گئی ۔ اب تک ملک بھر  میں کوروناوائرس کے10 لاکھ60 ہزار881مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد5506تک پہنچ گئی۔ این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح90فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے2940مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔