اسلام آباد (ویب ڈیسک)

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی ) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جن کی دوسری ڈوز کا وقت ہوچکا ہے وہ میسج کا انتظار کیے بغیر دوسری ڈوز لگوا سکتے ہیں۔

کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز کسی بھی ویکسین سینٹر سے لگوائی جاسکتی ہے ، اتوار کا دن خصوصی طور پر دوسری ڈوز کے لیے مقرر ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت نے اپنے ایک بیان میں بتایا تھا کہ سائنو فارم کی دوسری خوراک تین ہفتے بعد لگواسکتے ہیں ، سائنو ویک اور اسٹرازنیکا کی دوسری خوراک 4 ہفتے بعد لگوا سکتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ ویکسین کی دوسری خوراک کیلئے1166سے ایس ایم ایس کے انتظار کی ضرورت نہیں۔