اسلام آباد (ویب ڈیسک)

مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میںمزید27افراد جاںبحق ہوگئے،کل اموات27893ہو گئیں،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں1490نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق  ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 95 لاکھ 90 ہزار 145 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 ہزار 415 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 77 ہزار 249 مریض شفایاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 407 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.84 فیصد رہی ۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 490 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعدمصدقہ کیسزکی تعداد12لاکھ51ہزار348ہو گئی، پنجاب میں 4 لاکھ 33 ہزار 286، سندھ میں 4 لاکھ 60 ہزار 111، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 74 ہزار 671، بلوچستان میں 32 ہزار 981، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 332، اسلام آباد میں 1 لاکھ 5 ہزار 733 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 234 کیسز رپورٹ ہوئے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 27 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 27 ہزار 893 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 685، سندھ میں 7 ہزار 427، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 580، اسلام آباد میں 928، بلوچستان میں 349، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 738 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔mk