کورونا کیسز کے مثبت آنے کی شرح2.60فیصد تک پہنچ گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

ملک بھر میں مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے مزید39مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد27986تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے1212نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد44828تک پہنچ گئی۔ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح2.60فیصد تک پہنچ گئی۔ این سی او سی کے مطابق اب تک6 کروڑ15لاکھ38ہزار995 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران5لاکھ83ہزار177افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک32کروڑ 10لاکھ20ہزار211افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں6لاکھ61ہزار69افراد کو کوروناوائرس  ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس ویکسین کی8 کروڑ66لاکھ30ہزار655خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں12لاکھ4ہزار91کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے بدھ کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 12لاکھ53ہزار868تک پہنچ گئی ۔ اب تک ملک بھر  میں کوروناوائرس کے11 لاکھ81 ہزار54مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد3079تک پہنچ گئی ہے۔ این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح94.2فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے2171مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، فعال کیسز اور صحت یاب ہونے والے مریضوں کے اعتبار سے  ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے  اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔این سی اوسی کے مطابق کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار  سے صوبہ خیبرپختونخوا ملک بھر میں تیسرے نمبر پر آگیا ۔ اس وقت خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد3978تک پہنچ گئی ۔ وفاقی دارالحکومت  اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد2163تک پہنچ گئی ۔صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد15246تک پہنچ گئی ،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد22717تک پہنچ گئی ، صوبہ بلوچستان160،آزاد جموں وکشمیر430جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد134تک پہنچ گئی ۔این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے4 لاکھ31ہزار90مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب4 لاکھ6ہزار169،خیبر پختونخوا165426اسلام آباد102746،بلوچستان32495،آزاد جموں وکشمیر33110جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد10018تک پہنچ گئی ۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میںکورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد105839تک پہنچ چکی ہے جبکہ خیبرپختونخوا ایک لاکھ75ہزار12، پنجاب 4 لاکھ34ہزار139، سندھ 4 لاکھ61ہزار258، بلوچستان33004، آزاد کشمیر34278اور گلگت بلتستان میں10338افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں12724افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں7451، خیبر پختونخوا میں5608، اسلام آباد میں930، گلگت بلتستان میں186، بلوچستان میں349اور آزاد جموں و کشمیر میں738فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموںوکشمیر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح تین فیصد، اسلام آباد ایک فیصد، گلگت بلتستان دو فیصد، بلوچستان ایک فیصد، خیبر پختونخوا تین فیصد، سندھ دو فیصد اور پنجاب میں تین فیصد تک پہنچ گئی۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے ایک کروڑ96لاکھ85ہزار529ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے46477نئے ٹیسٹ کئے گئے۔پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن  کا عمل جاری ہے۔