پاکستان میں کورونا ویکسین کی تیاری کا عمل شروع

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

پاکستان نے کورونا ویکسین کی تیاری کا عمل شروع کردیا, وزیراعظم عمران خان نے وزارت صحت کو مراسلہ لکھ دیا۔

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ وزارت صحت تمام اسٹیک ہولڈرز اور پرائیویٹ سیکٹر سے مشاورت کرکے تجاویز تیار کرے۔

وزیراعظم عمران خان نے مراسلے میں امریکا سے خط وکتابت کا بھی حوالہ دیا، مراسلے میں بتایا گیا کہ کورونا ویکسین کی پاکستان میں تیاری میں امریکا نےتعاون پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

امریکا کورونا وائرس ویکسین پہلے اپنے شہریوں اور پھر اتحادیوں کو دے گا، امریکا نے ویکیسین تیاری میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ پاکستان میں ویکسین تیاری کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز اور پرائیویٹ سیکٹرسے مشاورت کی جائے۔

وزیراعظم آفس کی مراسلے میں ہدایت کی گئیکہ مشاورت کرکے فوری طور پر تجاویز بھجوائی جائیں۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.