یو ایچ ایس  کے زیراہتمام  ایم فل کے امتحان میں آئی پی ایچ کا رزلٹ 100 فیصد رہا۔

ایم فل کمیونٹی میڈیسن پارٹ II کے سالانہ امتحان 2019 میں حصہ لینے والے IPH کے تمام ڈاکٹرز کامیاب قرار

لاہور (ویب ڈیسک ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (UHS), لاہور کے زیر اہتمام ایم فل کمیونٹی میڈیسن (M.Phil) پارٹ II کے سالانہ امتحان 2019 میں شرکت کرنے والے انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کے تمام امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں۔ ڈین IPH پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر نے انسٹیٹیوٹ کا نتیجہ سو فیصد آنے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے امتحان پاس کرنے والے سٹوڈنٹ ڈاکٹرز کو مبارکباد دی ہے۔ ڈاکٹر زرفشاں نے کہا کہ انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کے طلبہ کی ایم فل کے امتحان میں سو فیصد کامیابی ادارے میں تعلیم و تربیت کے اعلی معیار کی عکاسی ہے۔ڈاکٹر زرفشاں طاہر نے بتایا کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام ایم فل کمیونٹی میڈیسن پارٹ ٹو، 2019 کا امتحان ستمبر 2020 میں منعقد ہوا تھا جس میں IPH کے 10 ڈاکٹرز نے شرکت کی اور UHS کی جانب سے جاری ہونے والے نتائج کے مطابق انسٹیٹیوٹ کے تمام ڈاکٹر ز نے امتحان پاس کر لیا ہے جو ادارے کی فیکلٹی اور انتظامیہ کیلئے باعث فخر ہے