کوروناوائرس ‘ملک بھر میں مزید43افراد جاں بحق  ،2829نئے کیسز رپورٹ

کوروناوائرس ‘ملک بھر میں مزید43افراد جاں بحق  ،2829نئے کیسز رپورٹ

اموات 7985ہوگئیں،متاثرین کی تعداد 3لاکھ 95ہزار185  تک پہنچ گئی ،2186مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد (ویب ڈیسک )ملک بھر میں عالمی وباء کورونا وائرس کے مزید43مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد7985تک پہنچ گئی۔ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے  2829نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 3لاکھ 95ہزار185  تک پہنچ گئی ۔اب تک ملک میں کوروناوائرس کے تین لاکھ 39ہزار810مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  (این سی او سی) کی جانب سے اتوار کے روز کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے 2186مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک میںکوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح دو فیصد جبکہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی شرح 86فیصد ہے۔ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 2257مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ کا سلسلہ جاری ہے اور یہ تعداد47390تک پہنچ گئی ۔ صوبہ سندھ کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، فعال کیسز اور صحتیاب ہونے والے مریضوں کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے جبکہ کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد کے اعتبارسے صوبہ پنجاب ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔ کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے وفاقی دارالحکومت اسلام ملک بھر میں تیسرے نمبر پر ہے۔ اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 6074تک پہنچ گئی ۔صوبہ سندھ میں کروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد17919،صوبہ پنجاب17201،صوبہ خیبر پختونخوا3901،صوبہ بلوچستان678،آزاد جموںوکشمیر1442اورگلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد175ہے جو ملک بھر میں سب سے کم ہے۔ این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میںرپورٹ ہونے والے کوروناوائرس کے  کیسز کی تعداد 29 ہزار782تک پہنچ چکی ہے، خیبر پختونخوا میں 46 ہزار 877، سندھ میں ایک لاکھ 71 ہزار 595، پنجاب میں ایک لاکھ 18 ہزار511، بلوچستان میں 17 ہزار101، آزاد کشمیر میں 6 ہزار 682 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 637 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب  میں ہوئی ہیں جہاں 2 ہزار 979 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 2 ہزار911، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 359، اسلام آباد میں 309، گلگت بلتستان میں 97، بلوچستان میں 166 اور آزاد کشمیر میں 164 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے ایک لاکھ50ہزار765مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں صوبہ پنجاب میں98331،خیبرپختونخوامیں41617،اسلام آباد23399،بلوچستان16257آزاد جموں وکشمیر 5076اورگلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد4365تک پہنچ گئی۔ اب تک پاکستان میں کوروناوائرس کے کل 54لاکھ 75ہزار508 ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے 40639ٹیسٹ کئے گئے۔این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح7.20 فیصد ہوگئی ۔ پشاور میں مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ ہے جو 19.65 فیصد تک پہنچ گئی ۔ کراچی 17.73 اور حیدر آباد میں مثبت کیسز کی شرح 16.32 فیصد ہے۔آزادکشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.79، پنجاب3.59، سندھ13.25، بلوچستان6.41، گلگت بلتستان 4.81 اور اسلام آباد میں5.84 فیصد ہے۔کورونا کیسزکی مثبت شرح خیبرپختونخوا میں 9.25 فیصد، لاہور4.52،راولپنڈی 11.49، کراچی17.73، حیدرآباد 16.32، کوئٹہ9.77 اور مظفرآباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 10.34 فیصد ہے۔این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہرشروع ہو چکی ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سے عملدآمد کرنا ہو گا۔ حکومت پاکستان نے 16 بڑے شہروں میں 31جنوری2021 تک سخت پابندیاں نافذ کر رکھی ہیں اور پورے میں تعلیمی ادارے ایک بار پھر بند کر دیئے گئے ۔ملک بھر کے ہسپتالوں کو 2811 آکسیجن بیڈز فراہم کیے گئے ہیں۔ ہسپتالوں میں 13ہزار آکسیجن سلنڈرز دیئے جاچکے ہیں۔صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہے۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.