کراچی (ویب ڈیسک)

متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون 2 تا 16 دسمبر جاری رہے گا۔حکم نامہ جاری

عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث کراچی کے ضلع وسطی کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کے حکم نامے کے مطابق متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون 2 تا 16 دسمبر جاری رہے گا۔ڈی سی سینٹرل کا کہنا ہے کہ گلبرگ اورنارتھ ناظم آبادکے مختلف علاقوں اسمارٹ لاک ڈاون ہے، لیاقت آباد اور نارتھ کراچی کے بھی مختلف علاقوں اسمارٹ لاک ڈاون ہے۔انہوں نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاون والیعلاقوں میں ایس او پیز پر سختی سے عمل کرایا جائیگا، متاثرہ علاقوں میں صرف کریانہ،فارمیسی اورضروری اشیا کے اسٹورز کھلیں گے۔خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔