اسلام آباد: (ویب ڈیسک ) اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم لاہور میں حکومت مخالف مظاہرہ کر رہا ہے تو دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے اتوار کا روز بنی گالہ میں گزارا اور فارغ اوقات میں اپنے پالتو کتوں کیساتھ کھیلتے رہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری تصویروں میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ اپنے پالتو کتوں ٹائیگر اور شیرو کیساتھ۔ وزیراعظم ان تصاویر میں اپنے پالتو کتوں کو کھانا کھلا رہے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر ٹریک سوٹ پہنا ہوا ہے۔

ملکی سیاست میں ٹینشن کے ماحول کے باوجود وزیراعظم عمران خان کی پرسکون حالت میں تصاویر کو لوگ دھڑا دھڑ سوشل میڈیا پر شیئر کرکے اپنے تبصرے دے رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ لاہور میں ‘’پاکستان ڈکیت موومنٹ’’ حکومت کا تختہ الٹنے کی خواہش لے کر جلسہ کر رہی ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان لاہور سے صرف 300 کلومیٹر دور بنی گالہ میں اپنے کتوں کے ساتھ خوشگوار سنڈے گزار رہے ہیں۔

ایک دوسرے صارف نے وزیراعظم عمران خان کو ترک نسل کے کتے پالنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے کبھی ترکش کنگل کو پالنے کا سوچا ہے۔ انہوں نے اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم کو یہ پالتو کتا خریدنے کی ترغیب دی۔

وزیراعظم عمران خان کی حالیہ تصاویر سے صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ انھیں پی ڈی ایم کے جلسوں سے کوئی تشویش لاحق نہیں اور انہوں نے پرسکون طریقے سے اپنا چھٹی کا دن گزارا۔

مزید

شیخ ہیبت اللہ اخونزادہ کی حکمت عملی القاعدہ اور داعش جیسی قرار Published On 17 December,2025 05:31 am whatsapp sharing buttonfacebook sharing buttontwitter sharing buttonemail sharing buttonsharethis sharing button واشنگٹن: (دنیا نیوز) شیخ ہیبت اللہ اخونزادہ کی حکمت عملی القاعدہ اور داعش جیسی قرار دیدی گئی۔ امریکی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ نے بڑے خطرے سے آگاہ کردیا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے 20 سے زائد دہشت گرد تنظیموں سے روابط برقرار ہیں، جلد دنیا کو ایسی نسل سے واسطہ پڑے گا جو عالمی جہاد کو دینی فریِضہ سمجھتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق طالبان رجیم کے مدرسوں کے ذریعے نوجوانوں کی ذہن سازی کے بھی انکشافات کئے گئے، طالبان کے تحت مدرسہ اور تعلیمی نظام کو نظریاتی ہتھیار میں بدلا گیا، تعلیم کو اطاعت اور شدت پسندی کی ترغیب کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ امریکی جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2021 کے بعد مدارس کے نصاب کو عالمی جہادی نظریے کی تربیت کیلئے ڈھال دیا گیا، طالبان کی تشریح اسلام افغان یا پشتون روایات کا تسلسل نہیں، طالبان کا تشریح کردہ اسلام درآمد شدہ اور آمرانہ نظریہ ہے، طالبان کا نظریہ تعلیم نہیں نظریاتی اطاعت گزاری ہے۔