لاہور میں 35 ہزار اپارٹمنٹس کے منصوبے کا جلد آغاز کیا جائیگا: عثمان بزدار

لاہور (ویب ڈیسک)

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروجیکٹ کے تحت آسان اقساط پر لاہور میں 35 ہزار اپارٹمنٹس کے منصوبے کا جلد آغاز کیا جائے گا۔

یاد رہے ایل ڈی اے سٹی میں کم آمدن والے طبقے کیلئے پہلے مرحلے میں 4 ہزار اپارٹمنٹس بنائے جائیں گے۔ 8 ہزار کنال اراضی پر مجموعی طور پر 35 ہزار سے زائد اپارٹمنٹس تعمیر کئے جائیں گے۔ ایل ڈی اے فلیٹ کم آمدن والے طبقات کو آسان شرائط پر دئیے جائیں گے اور ان فلیٹس کی کم سے کم قسط 15 ہزار روپے ماہانہ ہوگی اور 20 برس میں ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

واضح رہے نئے بجٹ میں اپارٹمنٹس کی تعمیر کے لئے 2 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اپارٹمنٹس کے لئے مختص یہ رقم کسی اور منصوبے پر خرچ نہیں کی جائے گی۔ یہ اپارٹمنٹس موضع ہلوکی میں تعمیر کئے جائیں گے۔ یہاں پانچ مختلف کیٹیگریوں کے اپارٹمنٹس تعمیر کئے جائیں گے جن کا رقبہ 650 مربع فٹ سی 2200 مربع فٹ تک ہوگا۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.