پشاور(ویب ڈیسک)

سندھ حکومت کی درخواست پر کے پی کے کے دارالحکومت پشاور میں جنوبی وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی علی وزیر خان کو گرفتار کرلیا گیا، ان پر ملک کیخلاف تقاریر کرنے کا الزام ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سندھ میں پی ٹی ایم کے ایم این اے علی وزیر خان کیخلاف ملک مخالف تقاریر کرنے کا فوجداری مقدمہ درج ہے اور وزارت داخلہ کو اس بارے میں آگاہ کیا گیا تھا جس پر صوبائی حکومتوں کو اس مقدمہ کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا۔ پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے  متذکرہ قبائلی ایم این اے کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔۔رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے بتایا کہ  علی وزیرکو پشاور آرکائیوز ہال سے نکلتے وقت گرفتارکیا گیا۔علی وزیر کا کہنا ہے کہ ضمانت قبل ازگرفتاری بھی کرا چکا ہوں،معلوم نہیں کیوں گرفتارکیا جا رہا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ علی وزیرکوسندھ پولیس کی درخواست پرگرفتارکیاگیا، علی وزیر کو کراچی منتقل کیا جائیگا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ علی وزیرپرکراچی میں نفرت انگیز تقریرکرنیکا مقدمہ درج ہے۔علی وزیر کو فی الحال ایسٹ کینٹ پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے۔