کورونا وائرس ،ملک بھر میں مزید63افراد جاں بحق

 اموات 9816ہو گئیں ، 2260نئے کیسز رپورٹ،2357کی حالت تشویشناک

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پاکستان  بھر میں کورونا وائرس سے مزید63افراد جاں بحق ہو گئے جس کے باعث اموات 9816ہو گئیں ، 2260نئے کیسز رپورٹ ہونے سے متاثرین کی تعداد 4 لاکھ 69 ہزار 482 ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی طرف سے جاری کردہ تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے 4 لاکھ 20 ہزار 489 مریض شفایاب ہو چکے اور 39 ہزار 177 زیر علاج ہیں،2357کی حالت تشویشناک ہے ۔کورونا وائرس کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 783 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 419، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 577، اسلام آباد میں 398، گلگت بلتستان میں 99، بلوچستان میں 181 اور آزاد کشمیر میں 211 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 36 ہزار 981، خیبر پختونخوا میں 56 ہزار 875، سندھ میں 2 لاکھ 9 ہزار 429، پنجاب میں ایک لاکھ 35 ہزار 141، بلوچستان میں 18 ہزار 61، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 148 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 847 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ملک بھرمیں مثبت کیسز کی شرح 6.61 فیصد ہو گئی ہے۔ حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسزکی شرح سب سے زیادہ 6.78 فیصد ہوگئی ۔کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 13.01 فیصد، راولپنڈی میں 5.74، آزاد جموں کشمیر 8.25، بلوچستان میں 4.78، گلگت بلتستان میں 1.07، اسلام آباد 3.5 فیصد ہے۔ این سی او سی کے مطابق پنجاب میں 3.8، خیبرپختونخوا 6.41، سندھ 7.91، لاہور 9.49، پشاور 6.36، میرپور میں 8.47 اور مظفرآباد 7.69 فیصد ہے۔