اسلام آباد: (ویب ڈیسک ) ملائشین حکام نے پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ قبضے میں لے لیا۔ پرواز پی کے 895 کراچی سے آج کوالالپمور پہنچی تھی۔
2015 میں پی آئی اے نے یہ طیارہ ویتنامی کمپنی سے لیز پر لیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لیز کے واجبات ادا نہ کرنے پر اقدام اٹھایا گیا، لیز کی رقم تقریبا 14 ملین ڈالر ہے۔
اُدھر ترجمان پی آئی اے نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ معاملہ برطانوی عدالت میں زیر سماعت ہے، یہ ناقابل قبول صورتحال ہے جس کے لئے حکومتی سطح پر سفارتی طور پر مسئلے کے حل کیلئے کوشاں ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پرواز کے مسافروں کی دیکھ بھال کی جا رہی ہے جبکہ سفر کے متبادل انتظامات بھی کر لئے گئے ہیں۔
دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن ملائیشین حکام سے رابطے میں ہے، پی آئی اے کو مسئلہ جلد حل کرنے کی ہدایت کی ہے، مسافروں کی وطن واپسی کیلئے مناسب انتظامات کیے جا رہے ہیں۔