سال نو کے پہلے ہی ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دوسری دفعہ اضافہ

 ڈیزل 2 روپے 95 پیسے فی لیٹر مہنگا

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعدسال نو کے پہلے ہی ماہ کے دوران  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دوسری دفعہ اضافہ کر دیا گیا۔وزیراعظم نے آئل اینڈ گیس اتھارٹی (او جی ڈی سی ایل)کی پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں 13 روپے اضافے کی سفارش مسترد کر دی۔اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے جب کہ ڈیزل 2 روپے 95 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ مٹی کے تیل میں 3 روپے فی لیٹر جب کہ لائٹ ڈیزل 4 روپے 42 پیسے مہنگا کر دیا گیا،نئی قیمتوں کا اطلاق  رات 12 بجے سے 31 جنوری تک کیلئے ہوگا۔خیال رہے کہ سال نو کے موقع پر بھی حکومت نے قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا اور پیٹرول کی قیمت میں 2.31 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1.80 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔