اسلام آباد (ویب ڈیسک)
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارتی صحافی کے انکشاف نے مودی سرکاراوربھارتی میڈیا کے ناپاک گٹھ جوڑکوعیاں کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے 2019 میں اقوام متحدہ میں تقریرکے دوران بھارتی سفاکی کوعیاں کیا، مودی حکومت کے بالاکوٹ معاملے کو انتخابی فوائد کیلئے استعمال کرنے کی بات کی تھی، بھارتی صحافی کی حالیہ گفتگوسے بھارتی میڈیا اورمودی سرکارکا ناپاک گٹھ جوڑافشا ہوگیا اورپاکستان بھارتی مذموم عزائم کو بے نقاب کرتا رہے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ انتخابات جیتنے کے لیے خطرناک فوجی مہم جوئی خطے کوغیرمستحکم کرنے کا باعث بنی، بھارتی ایڈونچر پورے خطے کو عدم استحکام کا شکار کرسکتا تھا، عالمی برادری بھارت کے ناپاک ارادوں سے روکنے کیلئے اقدامات کرے۔
وزیراعطم نے کہا کہ پاکستان نے ذمہ دارانہ رویے اوربالاکوٹ پرمناسب جواب کے ذریعہ بڑے بحران کو روک لیا، اس کے باوجود مودی حکومت نے بھارت کوشدت پسندریاست بنانےکا کام جاری رکھا۔ مودی بھارت کو ایسا ملک بنا رہا ہے جو دوسرے ممالک کیلئے خطرناک ہو۔